اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الیوم السابع ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش آج موصل شہر میں نماز عید پڑھےجانے کے سدراہ ہوا اور اس نے اس شہر کے لوگوں کو اپنے رفتگان کی قبروں پر بھی نہیں جانے دیا۔ موصل شہر کے باشندوں کا کہنا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے عید فطر کو بدعت قرار دیتے ہوئے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس طرح کی باتوں کا خیال اپنے دل سے نکال دیں۔ موصل شہر کے باشندوں نے داعش کی موجودگي میں اس شہر کے حالات کو ناقابل برداشت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس شہر میں انسانی صورتحال بہت ابتر ہے۔ عراق کے صوبۂ نینوا کے ایک عہدیدار نے بھی کہا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے آج صبح شمالی موصل میں واقع المثنی محلے میں مسجد الروضۃ المحمدیہ پر حملہ کر کے ایک عالم دین سمیت بیس دینی طلباء کو اغواء کرنے کے بعد ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲